مظاہرے

جموں :نابالغ بچی کے اغوااورزیادتی میں ملوث مجرم کیخلاف مناسب کارروائی نہ کرنے پر پولیس کیخلاف احتجاج

جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع راجوری کے علاقے کالاکوٹ میں ایک نابالغ لڑکی کے اغوا اور زیادتی کے معاملے میں مناسب کارروائی نہ کرنے پر لوگوں نے پولیس کے خلاف شدیداحتجاج کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہرین نے راجوری کالاکوٹ روڈ بلاک کر دی اور پولیس کے خلاف شدیدنعرے بازی کی۔متاثرہ خاندان کے علاوہ اہل علاقہ نے سڑک پر نکل کر احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دھرم شالہ پولیس معاملے کو دبانے کی کوشش کررہی ہے اور وہ اس گھنائونے جرم میں ملوث مجزم کو بچارہی ہے ۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ گائوں سیال سوئی کی ایک نابالغ بچی کو تین روز قبل کالاکوٹ کے رہائشی لڑکے نے اغوا کرنے کے بعد عصمت دری کا نشانہ بنایا تھا۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے خود سے مجرم کی لوکیشن ٹریس کر کے پولیس کو اطلاع دی جسکے بعد پولیس نے نابالغ بچے کو برآمد کیا اور اغوا کار کو گرفتار کیا۔مظاہرین نے متعلقہ ایس ایچ اوپر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ نابالغ بچی کے اغوا اور زیادتی میں ملوث مجرم کے خلاف درج ایف آئی آر میں قانون کی متعلقہ دفعات نہیں لگائی گئی ہیں۔ڈی ایس پی کالاکوٹ سریندر موہن نے موقع پر پہنچ مظاہرین کو ہرممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی تاہم مظاہرین نے اپنا احتجاج جاری رکھا۔جس کے بعد ایڈیشنل ایس پی وکرم کمار موقع پر پہنچے اور انکی یقین دہانی پر مظاہرین پر امن طورپر منتشر ہو گئے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button