مظاہرے

جموں: بی جے پی کی کشمیر دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

downloadجموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت کی کشمیر دشمن پالیسیوں کے خلاف جموںمیں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق احتجاجی مظاہرہ نیشنل پینتھرس پارٹی کے کارکنوں نے جموں شہر میں کیا جس کی قیادت پارٹی کے صدر ہرش دیو سنگھ کر رہے تھے۔ یہ احتجاج بھارتی الیکشن کمیشن کے وفد کے جموں کے دورے کے موقع پرکیا گیا۔مظاہرین نے مودی حکومت کی طرف سے کشمیریوں کو تمام جمہوری حقوق سے مسلسل محروم رکھنے کے خلاف نعرے لگائے ۔ مظاہرین نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے 2018میںمقبوضہ علاقے میں اسمبلی تحلیل کی تھی اور علاقہ اُس وقت سے اب تک انتخابات کے جمہوری عمل سے محروم ہے ۔
ہرش دیو سنگھ نے کہا کہ بی جے پی نے حزب اختلاف کی جماعتوں کو نشانہ بنانا اپنا وطیرہ بنا لیا ہے ، مقبوضہ علاقے میں بی جے پی سے وفاداری رکھنے والوں کو اہم سرکاری عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے جو زعفرانی جماعت کی پالیسی کو تیزی سے آگے بڑھا رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button