سرینگر: سرکاری ملازمین کی یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت لازمی قرار
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ نے تمام سرکاری ملازمین کی 26جنوری کو بخشی اسٹیڈیم میں یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کو لازمی قرار دے دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈپٹی کمشنر سرینگر کی طرف سے جاری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ تمام محکموں کے سربراہان، ضلعی افسران اور ان کے ماتحت عملے کی بخشی اسٹیڈیم میں یوم جمہوریہ کی سرکاری تقریب میں شرکت لازمی ہوگی۔حکمنامے میں کہاگیاہے کہ ہر محکمے کواپنے ملازمین کی تقریب میں شرکت کی نگرانی اور ریکارڈ کے لیے ایک سینئر افسر کو نامزد کیا جائے۔ ملازمین کی شرکت کا ریکارڈ نوڈل آفیسر، یامین النبی، اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی کو پیش کیاجائے جنہیں ڈسٹرکٹ لیول نوڈل آفیسر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔حکمنامے میں مزیدکہا گیا ہے کہ "یوم جمہوریہ کی تقریب میں ہرسرکاری ملازم کی شرکت لازمی قراردی گئی ہے اور ر اس حکم کی عدم تعمیل کوسرکاری ہدایات اور ذمہ داریوں کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا۔