مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: نیشنل کانفرنس ریاستی درجے کی بحالی کیلئے اپنی جدوجہدجاری رکھے گی، مصطفی کمال

سرینگر : بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ وہ ریاستی درجے کی بحالی کیلئے اپنی جمہوری اور آئینی جدوجہد جاری رکھے گی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے ایڈیشنل جنرل سکریٹری شیخ مصطفی کمال نے سری نگر میں مختلف عوامی وفود سے ملاقات کے دوران کہاکہ انکی جماعت جموں وکشمیرکاریاستی درجہ بحال کرانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی اور اس حوالے سے ہرجمہوری اور آئینی راستہ استعمال کیا جائے گا۔
انہوںنے کہاکہ نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر کے لوگوں کے حقوق و وقار کا تحفظ چاہتی ہے ۔شیخ مصطفی کمال نے اس موقع پر لوگوں کودرپیش مسائل ومشکلات کے ازالے کی یقین دہانی کرائی جن کی نشاندہی وفودنے کی تھی

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button