مقبوضہ جموں و کشمیر

کولگام میں دستی بم کے حملے میں بھارتی پولیس کااہلکار ہلاک

سرینگر14اگست(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع کولگام کے علاقے کیموہ میں دستی بم کے ایک حملے میںبھارتی پولیس کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیاہے۔
ہلاک ہونے والے پولیس اہلکارکی شناخت طاہر خان کے نام سے ہوئی ہے جو پونچھ کا رہائشی ہے۔پولیس نے ایک ٹویٹ میںبتایا کہ گزشتہ رات کیموہ کولگام میں دستی بم کا ایک حملہ ہوا ہے۔ اس واقعے میں ایک پولیس اہلکار طاہر خان ساکنہ مینڈھر پونچھ زخمی ہوگیا۔ اسے علاج کے لیے جی ایم سی ہسپتال اسلام آباد منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button