بھارت

بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پرآسام میں بم دھماکوں کی گونج

''الفا ''نے ذمہ داری قبول کرلی ،مزاحمت جاری رکھنے کا عزم

گوہاٹی :یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام (انڈیپینڈنٹ ) نے آج بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر گوہاٹی میں بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے جن کا مقصد تقریبات کو درہم برہم کرنا اور آسام کی کھوئی ہوئی خودمختاری کواجاگر کرنا تھا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سخت حفاظتی انتظامات کے باجود یہ دھماکے لال متی اور بہارباڑی سمیت مختلف علاقوں میں ہوئے جس سے شہر میں خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی۔پہلادھماکہ بہار باڑی میں ڈی وی پارکنگ میں صبح آٹھ بجے کے قریب ہوا جس سے آس پاس کا علاقہ دھوئیں سے بھر گیا اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پارکنگ کے عملے کو شبہ ہے کہ دھماکے سے قبل دھماکہ خیز مواد نصب کیاگیا تھا۔ پولیس کے مطابق ریحاباری کے علاقے میں بم کی اطلاع کے برعکس کسی دھماکے کی اطلاع نہیں ہے۔یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام (انڈیپینڈنٹ )نے اپنے بیان میں کہا کہ ان حملوں کا مقصد عام شہریوں کو نشانہ بنانا نہیں تھا بلکہ ان کا مقصد بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریبات کے خلاف احتجاج درج کرانا تھا جن میں آسام کی تاریخی شناخت کو مجروح کیا جارہا ہے۔ تنظیم نے آسام کی خودمختاری کی بحالی تک مسلح مزاحمت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اوربھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ خطے کی مخصوص تاریخ کو تسلیم کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button