مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر:سوپور کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی
سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع بارہمولہ میں سوپور کے علاقے وٹلب کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کینوسا اور رامپورہ کے مقامی لوگ مل کر آگ بجھانے اور اس کے پھیلائو کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے اور اس پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔بھارتی فوج پر جنگلات میں جان بوجھ کر آگ لگانے کے الزامات لگتے رہے ہیں جس کا مقصد مجاہدین کو جنگلات سے نکال باہر کرنا ہے۔تاہم کئی بار موسمیاتی تبدیلی اور آسمانی بجلی جیسے قدرتی عوامل بھی جنگلات میں آگ کا باعث بن جاتے ہیں۔