مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر کی ہائی کورٹ نے دو افراد کی نظر بندی کالعدم قرار دی

سرینگر20نومبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت دو افراد کی غیر قانونی نظربندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حکام کو انہیں فوری طور پر رہا کرنے کی ہدایت کی ہے۔
جسٹس ونود چٹرجی کول نے سرینگر کے رہائشی معراج الدین پرے اور رضوان اکبر نجار پرلاگو پبلک سیفٹی ایکٹ کو کالعدم قراردیا ہے جبکہ کپواڑہ کے علاقے چک نت نسوکے مشتاق احمد میر پر عائد پی ایس اے کو برقرار رکھاہے۔انہیں 22 نومبر 2019، 07اپریل 2022 اور 19اکتوبر 2021کو سرینگر اور کپواڑہ کے ضلع مجسٹریٹس کے احکامات کے تحت نظربندکیاگیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button