مقبوضہ جموں و کشمیر

وقف ترمیمی ایکٹ بھارت کے مسلمانوں پر حملہ ہے، وحید پرہ

سرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما وحید پرہ نے وقف ترمیمی ایکٹ کوبھارت کے مسلمانوں پر ایک حملہ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ اس بل سے مسلمان مزید پسماندہ ہوں گے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وحید پرہ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ بھارت میں مسلمان پہلے ہی سب سے پسماندہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں مسلمانوں سے نفرت انگیز اور امتیازی سلوک جاری ہے اور ہندو انتہاپسندوں کی طرف سے انہیں قتل ، انکے گھروں اوردکانوں کو بلڈوز کردیا جاتا ہے جبکہ متعد دمسلم رہنماء جیلوں میں قید ہیں۔انہوں نے کہاکہ اب وقف ترمیمی ایکٹ کی منظوری کے بعدبھارت بھر میں مسلمانوں کے خلاف جرائم میں تیزی سے اضافہ ہو گا اوروقف بورڈ کی املاک کو سرکاری تحویل میں لے لیاجائیگا۔وحید پرہ نے کہا کہ ان ترامیم کا اثر مقبوضہ کشمیر میں بھی پہنچے گااور کشمیری مسلمان مزید پسماندہ ہو ں گے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button