بھارت
بھارت: مودی کی ظالمانہ پالیسیوں نے منی پور کو قبرستان میں تبدیل کر دیا ہے

نئی دہلی : مودی حکومت گزشتہ تین سال سے منی پورمیں جاری نسلی جنگ کا تماشا دیکھ رہا ہے اور مودی کی ظالمانہ پالیسیوں نے ہنستے کھیلتے منی پور کو قبرستان میں تبدیل کر دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی جریدے” دکن ہیرلڈ“نے ایک رپورٹ میں کہاہے کہ منی پور میں تین سال سے جاری تشددمیں 260 سے زائد اموات اور 60 ہزار لوگ اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔ کوکی قبیلے نے منی پور میں مزید خونریزی روکنے کے لیے فوری ایک الگ انتظامیہ کا مطالبہ کر دیا ہے۔مودی حکومت کی نااہلی کے باعث کوکی ناگا قبائل کا پرانا زمین کا جھگڑا دوبارہ بھڑک اٹھا ہے۔ مودی حکومت منی پور کو دوبارہ 1990 کی دہائی کی ہولناک خونریزی کی طرف دھکیل رہی ہے۔عالمی ماہرین کے مطابق آزاد کشمیر میں پاکستان مخالف گروہوں کی حمایت کرنے والا مودی خود منی پور کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بے بس ہو چکا ہے۔







