مقبوضہ جموں و کشمیر

پیپلز لیگ کا حریت رہنما یاسین عطائی کی گرتی ہوئی صحت پر اظہار تشویش

 

WhatsApp Image 2022-10-09 at 1.43.22 PMسرینگر09اکتوبر(کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنمائوں نے جموںو کشمیر پیپلز لیگ کے علیل رہنما محمد یاسین عطائی کی گرتی ہوئی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلدصحت یابی کیلئے دعاکی ہے ۔
جموں و کشمیر پیپلز لیگ کے سینئر رہنما محمد یاسین عطائی کوجو دل، گردے اورصحت کے دیگر مسائل سے دوچار ہیں ،سرینگر کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پیپلز لیگ کے رہنمائوں غلام محمد خان سوپوری، امتیاز احمد ریشی، شیخ یعقوب، سید اعجاز رحمانی اور زاہد اشرف نے اپنے الگ الگ بیانات میں حریت رہنما کے مثالی صبر اور آزادی کے عظیم مقصد کے لیے ان کے عزم کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ محمد یاسین عطائی اپنی بیماری میں بھی مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے پریشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ علیل رہنما یاسین عطائی کو اس بات کا یقین ہے کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے باوجود بہادر کشمیری عوام اپنی جدوجہد آزادی کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button