مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت کی کشمیر دشمن پالیسیوں کے خلاف کل جماعتی حریت کانفرنس کی بدھ کو ہڑتال کی اپیل

00سرینگر12فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیری عوام سے بھارت کی کشمیر دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاج کے لئے 15فروری 2023یعنی بدھ کو مکمل ہڑتال کرنے کی اپیل کی ہے۔
hatکل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ جموں وکشمیر ہمارا ہے اوراس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایک منصوبہ بند سازش کے تحت کشمیری عوام سے انکی جائیدادیں اور زمینیں چھین کر انکی شناخت مٹانے کی کوشش کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے تمام بنیادی حقوق چھین کر انہیں بدترین سیاسی غلامی کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام کو اپنی آئندہ نسل کے مستقبل اور ان کی پہچان کو بچانے کیلئے یکجہتی کے ساتھ آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔حریت ترجمان نے کہاکہ جموںوکشمیر کی سر زمین یہاں کے عوام کی ملکیت ہے اور اس کی حفاظت کرنا ہم سب کا فرض ہے ۔انہوں نے کہاکہ انسداد تجاوزات کے نام پر شروع کی گئی نام نہاد مہم کے دوران جموں وکشمیر کے عوام کی اراضی چھین کراورغیر کشمیریوں کو آباد کرکے کشمیریوں کی شناخت چھینی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ5اگست 2019کو بی جے پی حکومت نے دفعہ 370اور 35-Aکو منسوخ کرکے مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی ۔قابض بھارتی انتظامیہ نے علاقے میں اوقاف اور کمرشل اراضی پر قبضے کی مہم بڑے پیمانے پر شروع کر رکھی ہے ۔ ان تمام اقداما ت کے ذریعے کشمیرمیں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا جارہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button