بھارت
بھارت میں پٹرول پمپس پر 200 لیٹرسے زیادہ ڈیزل فروخت کرنے پر پابندی

نئی دہلی: بھارت میں پٹرول پمپس پر صارفین کو 200 لیٹر سے زیادہ ڈیزل فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت کی وزارت پٹرولیم نے پٹرول پمپس کو ہدایت جاری کی ہے وہ کسی بھی صارف کو ایک دن میں 200 لیٹر سے زیادہ ہائی سپیڈ ڈیزل فروخت نہ کریں۔نئے حکم نامے کے مطابق صنعتی، تجارتی اور ادارہ جاتی صارفین کو پٹرول پمپس سے پٹرول اور ڈیزل خریدنے سے روک دیا گیا ہے اور ہدایت دی گئی ہے وہ اپنی ضرورت کا ایندھن بلک یا بڑی مقدار میں پٹرولیم مصنوعات فروخت کے مراکز سے خریدیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہےکہ اس پابندی کا اطلاق اگلے 90 روز تک ہو گا۔ یہ اقدام بعض علاقوں میں ڈیزل کی طلب میں غیر معمولی اضافے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔








