مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فورسز کا کپواڑہ میں کنٹرول لائن کے قریب آزادکشمیر کے نوجوان کو گرفتارکرنے کادعویٰ

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ کے علاقے سمری کے قریب آزادجموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض حکام نے گرفتارنوجوان کی شناخت 19 سالہ اسد خان ولد جاں زیب خان کے نام سے کیہے جو مظفرآباد کا رہائشی ہے۔واضح رہے کنٹرول لائن کے نزدیک رہنے والے اکثر غلطی سے بھارت کے زیر قبضہ علاقے میں چلے جاتے ہیں جنہیں بھارتی فورسز گرفتارکرلیتی ہیں اورانہیں درانداز قراردیتی ہیں۔







