بھارت

بھارتی فوج کا دعویٰ کہ” شناخت میں غلطی ، ناگالینڈ کے شہریوں کے قتل کی وجہ بنی” جھوٹا ہے

امرتسر10 دسمبر (کے ایم ایس)
ناگالینڈ میں قائم تنظیم ناگا پیپلز موومنٹ فار ہیومن رائٹس نے بھارتی فوج کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے ناگالینڈ میں فوج کی طرف سے 14شہریوں کو غلط شناخت کی وجہ سے قتل کیاگیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے اتوار کو ناگالینڈ کے ضلع مون میں 14 شہریوں کو قتل کر دیاتھا۔تنظیم کے12رکنی وفد نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر آج دل خالصہ کے زیر اہتمام امرتسر میں منعقدہ اقلیتی برادریوں کے ایک کنکلیو میں شرکت کی۔کنکلیو میں سکھوں،کشمیریوں،ناگالینڈ اور تامل عوام نے شرکت کی۔ ناگا پیپلز موومنٹ فار ہیومن رائٹس کے سکریٹری نین گولو کروم نے اس موقع پر کہا کہ بھارت کی طرف سے فوج کے ہاتھوں ناگالینڈ کے شہریوں کے قتل کو شناخت میں غلطی کا شاخسانہ قراردینے کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک جعلی کارروائی تھی جس میں بے گناہ لوگوں کو قتل کیاگیا ۔انہوں نے کہاکہ قتل کئے گئے بے گناہ افراد مقامی مزدور تھے ،جنہیں قتل کرنے کے بعد بھارتی فورسز نے ان کے ساتھ ہتھیار رکھ کر اور انہیں وردیاں پہننا کر عسکریت پسند قرار دینے کی کوشش کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button