بھارت

بھارت:کالے جادو کیلئے دوسری جماعت کے طالبعلم کی بھینٹ چڑھا دی گئی

 


بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک پرائیویٹ سکول کے دوسری جماعت کے بچے کی کالے جادو کیلئے بھینٹ چڑھادی گئی ہے ۔
ریاست کے شہر ہاتھرس میں سکول کی ترقی کیلئے کیے جانیوالے کالے جادو کے عمل کے دوران دوسری جماعت کے بچے کی بھینٹ چڑھائی گئی ہے ۔ کالے جادو کے عمل کے دوران بچے کو مبینہ طور پر سکول کے ہاسٹل میں قتل کیا گیا ۔ بھارتی پولیس کے مطابق اسکول کے ڈائریکٹر، بچے کے والد اور 3 اساتذہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اسکول کے ڈائریکٹر دنیش بگھیل کا والد کالے جادو پر یقین رکھتا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم لڑکے کو اسکول کے باہر ٹیوب ویل کے قریب قتل کرنا چاہتا تھا تاہم جب وہ بچے کو ہاسٹل سے باہر لے جا رہے تھے تو اس نے چیخنا شروع کر دیا جس پر ملزمان نے بچے کا گلا دبا کر اسے قتل کر دیا۔پولیس نے تحقیقات کے دوران اسکول کے قریب سے کالے جادو میں استعمال ہونیوالی اشیا بھی برآمد کر لی گئی ہیں، ملزم نے اس سے قبل 6 ستمبر کو 9 سالہ طالب علم کی بھی بھینٹ دینے کیلئے قتل کرنے کی کوشش کی تھی تاہم وہ ایسا کرنے میں ناکام رہا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button