بھارت

مہاراشٹر: ہندو توا غنڈوں کا مسلمان شخص پر بہیمانہ تشدد

ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ہندوتوا غنڈوںنے ایک 65 سالہ مسلمان شخص کو بے دردی سے مارا پیٹا اور اسے نیم برہنہ کردیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہندو توا غنڈوں نے پیشے کے لحاظ سے گوشت فروش رو¿ف شیخ پر گائے کا گوشت فروخت کرنے کا الزام لگایااور اسے ایک مسجد کے قریب سے گھسیٹ کر لے گئے اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔ یہ واقعہ ریاست کے شہر Jalgaonکے قریب سرسولی کے علاقے میں پیش آیا۔غنڈوں نے بعد ازاںا سے شہر کے ہفتہ وار بازار میں ٹریکٹر ٹرالی پر چڑھادیا اور اس پر تشدد کا سلسلہ جاری رکھا۔
رﺅف شیخ کی اہلیہ حسینہ بی نے اس ہولناک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ”مجھے فون آیا کہ میرے شوہر کو مارا پیٹا جا رہا ہے، جب میں اپنے بیٹے کے ساتھ موقع پر پہنچی تو ہم نے غنڈوں کوبے رحمی سے اسے مارتے ہوئے دیکھا اورجب ہم نے مداخلت کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے ہمیں بھی دھکے مارے ۔اہلخانہ کا کہنا ہے پولیس نے غنڈو ں کے خلاف کارروائی کے بجائے گائے کا گوشت فروخت کرنے کے الزام میں رو¿ف شیخ اور ان کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button