بھارت

بھارت :آسام کی بی جے پی حکومت نے 300 خاندانوں کے گھروں کو جن میں زیادہ ترمسلمان ہیں، مسمار کردیا

آسام14جنوری(کے ایم ایس)بھارتی ریاست آسام میں بی جے پی حکومت نے انسداد تجاوزات کے نام پر بلڈوزر مہم جاری رکھتے ہوئے 300سے زائد خاندانوں کو اپنے گھروں سے بے دخل کردیا ہے جن میں زیادہ تر مسلمان ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاست کے ضلع لکھیم پور میں انتظامیہ نے منگل کے روز تقریبا 500ہیکٹر جنگلی اراضی کو خالی کرانے کے لیے بڑے پیمانے پر بے دخلی کی مہم شروع کی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں علاقے میں بھارتی فورسز کی بھاری نفری کی تعیناتی دیکھی جاسکتی ہے جہاں لوگوں کو بے دخل کرنے کے لئے بلڈوزروں اور ٹریکٹروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ علاقے سے تین سو سے زائدخاندانوں کو بے دخل کر دیا گیا ہے جن میں زیادہ تر مسلمان ہیں۔اس اقدام کی بڑے پیمانے پر مذمت کی جارہی ہے کیونکہ بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ مہم خاص طور پر مسلمان اقلیت کونشانہ بنانے کے لئے شروع کی گئی ہے۔2020میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت مقدمے کا سامنا کرنے والی طالب علم رہنما صفورا زرگر نے ایک ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے مہم کی مذمت کی اورکہاکہ جمہوریت کی ماں اپنے ہی شہریوں کو بے دخل کر رہی ہے۔ آسام میں مسلمانوں کے 300مکانات کو مسمارکردیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button