بھارت

بھارت :بی جے پی کی انہدامی مہم سے اترپردیش میں ہزاروں مسلمان بے گھر ہوگئے

BJP-UP-ur

لکھنو:بھارتی ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنومیں یوگی آدتیہ ناتھ کی زیر قیادت بی جے پی حکومت کی طرف سے اکبر نگرکو ماحولیاتی سیاحت کا مرکز بنانے کے منصوبے کی آڑ میں بڑے پیمانے پر بے دخلی مہم سے ہزاروں افراد بے گھرہوگئے جن میں زیادہ تر مسلمان ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق19جون کو حکام نے علاقے کو ککریل ریور فرنٹ میں تبدیل کرنے کے بہانے تقریبا 1,800تعمیرات کو مسمار کیا جن میں 1,169مکانات اور 101تجارتی ادارے شامل تھے۔کئی رہائشیوں نے جو علاقے میں دہائیوں سے مقیم ہیں ،کہا کہ وہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی تشکیل سے پہلے بھی وہاں رہ رہے تھے۔متاثرین میں سے ایک نے کہاکہ ہمارے گھر گرائے جائیں گے اور اب حکومت یہاں ایک ریور فرنٹ بنائے گی۔ آپ مجھے بتائیں کہ زیادہ اہم کیا ہے، غریب کا گھر یا ریور فرنٹ۔مسماری مہم سے پسماندہ برادریوں کے ساتھ سلوک کے حوالے سے خدشات پیدا ہوئے ہیں۔ بہت سے لوگوں نے حکومت پر مسلمانوں اور دیگر کمزورطبقوںکو نشانہ بنانے کا الزام لگایا ہے۔ اس واقعے سے ترقی اور رہائشیوں کے حقوق کے درمیان توازن کے حوالے سے ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button