بھارت

بھارت: دہلی پولیس ٹریننگ اسکول میں آگ لگنے سے 450سے زائد گاڑیاں جل کر خاکستر

delhi police trainig fireنئی دہلی: شمالی دہلی کے علاقے وزیر آباد میں واقع دہلی پولیس ٹریننگ اسکول میں شدید آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ایک میدان میں رکھی 450سے زائدگاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دہلی کے محکمہ فائر سروسز نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے آٹھ فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کی کوشش کی۔تاہم آگ پھیلتی گئی جس کے بعد قریبی فائر اسٹیشنوں سے اضافی فائر ٹینڈرز طلب کیے گئے۔محکمے نے بتایاکہ پولیس ٹریننگ اسکول میں لگنے والی آگ میں تقریبا 200 چارپہیہ اور 250دو پہیہ گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔محکمے نے بتایاکہ آگ پولیس ٹریننگ اسکول کے اسٹوریج ایریا میں لگی جہاں پرانی چار پہیوں اور دو پہیوں والی گاڑیاں رکھی گئی تھیں۔ محکمے نے بتایاکہ آگ لگنے کی وجہ تاحال واضح نہیں ہوسکی ہے اور مقامی پولیس اسٹیشن واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔محکمے نے بتایاکہ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button