حملے
کولگام حملے میں سابق بھارتی فوجی ،اس کی بیوی اور بیٹی زخمی
سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں نامعلوم مسلح افراد نے آج ضلع کولگام میں حملہ کرکے ایک ریٹائرڈبھارتی فوجی ، اس کی بیوی اور بیٹی کوزخمی کردیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک پولیس افسر نے بتایا کہ تینوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ بیہی باغ کولگام کے رہائشی ریٹائرڈ فوجی کی حالت جس کی شناخت منظور احمد وگے کے طور پر ہوئی ہے ، تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اس کی بیوی اور بیٹی کی ٹانگوں پر چوٹیں آئی ہیں۔ بھارتی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے کومحاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی شروع کردی۔