حملے
بارہمولہ :حملے میں بھارتی فوجی ہلاک
سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار حملے میں ہلاک ہو گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجی ضلع کے علاقے اوڑی میں آپریشن کے دوران ہلاک ہو گیا۔
بھارتی سرکاری ذرائع نے فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں آپریشن تاحال جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ اوڑی ہی کے علاقے میں گزشتہ روز ایک بھارتی فوجی گشت کے دوران پہاڑی سے پھسل کر ہلاک ہو گیا تھا۔







