مقبوضہ جموں و کشمیر

حکام حیدرپورہ جعلی مقابلے کی شفاف بنیادوں پر تحقیقات کیلئے اقدامات کریں، تاریگامی

جموں11 دسمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مارکسٹ ) کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے مطالبہ کیا ہے حکام کہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کو بے نقاب کرنے اور حیدر پورہ جعلی مقابلے کی شفاف بنیادوں پر تحقیقات کے لیے اقدامات کریں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمد یوسف تاریگامی نے جموں میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حیدر پورہ میں چار نہتے شہریوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا اور اس بہیمانہ واقعے کی شفاف بنیادوں پر تحقیقات کی جانی چاہئیں تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی الگ ہوسکے۔انہوںنے کہا کہ حکام کو اپنی غلطی کا اعتراف کر کے ان خاندانوں سے معافی مانگنی چاہیے جن کے لخت جگروں کو لوگوں کا نشانہ بنا کے ابدی نیند سلا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر میں آرمڈ فورسزسپیشل پاورز ایکٹ اور پبلک سیفٹی ایکٹ ہٹانے کیلئے اقداما ت اٹھائے جانے چاہئیںکیونکہ ان قوانین کی وجہ سے قانونی کی سخت بے حرمتی ہوئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ جموںوکشمیر میں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت ہزاروں افراد کو جیلوںمیں ڈال دیا گیا ہے جو ناقابل براشت ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button