شوپیاں میں بجلی کے سمارٹ میٹروں کی تنصیب کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
سرینگر06 دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں خواتین سمیت کشمیریوں نے شوپیاں قصبے میں بجلی کے سمارٹ میٹروں کی تنصیب کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور سڑک بلاک کر دی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق احتجاج کرنے والی خواتین نے قابض انتظامیہ کے عوام دشمن اقدام کے خلاف انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی اور سڑک پر ٹریفک بلا ک کردی ۔مظاہرین کاکہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر کے بجلی گھروں کو ان سے چھن لیا ہے اوراب انہیں اپنی ہی بنائی گئی بجلی کے استعمال پر بہت زیادہ پیسے ادا کرنے پر مجبور کیاجارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سمارٹ میٹروں کی تنصیب کے ذریعے انہیں مہنگی بجلی فراہم کی جارہی ہے جس سے انہیں شدید معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ انہیں پہلے ہی مقبوضہ علاقے کی موجودہ سنگین صورتحال کی وجہ سے کئی مسائل کا سامنا ہے اور ان کیلئے اپنا روزگارکمانا مشکل ہو گیا ہے اور اب سمارٹ میٹروں کی تنصیب کے ذریعے ان پر مزید بوجھ ڈالا جارہا ہے۔ انہوں نے بجلی کے سمارٹ میٹروں کی تنصیب کو فوری طورپر روکنے کا مطالبہ کیا۔