مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر : حریت رہنماﺅں کاشہید الطاف احمد شاہ کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی


سرینگر13 اکتوبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مسلم لیگ کا ایک وفد کل جماعتی حریت کانفرنس کے شہید رہنما الطاف احمد شاہ کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آج سرینگر کے علاقے بچھ پورہ میں انکے گھر گیا۔
وفد میں عبدالاحد پر ہ ، فاروق احمد توحیدی، ریاض احمد، بلال صدیقی، شبیر احمد ڈار اور دیگر شامل تھے۔
وفد نے سری نگر کے علاقے پنڈچک بھی گیا اور حریت رہنما سجاد گل کے والد کے انتقال پر غمزدہ خاندا ن کیساتھ تعزیت کی۔
عبدالاحد پارہ نے اس موقع پر زندگی اور موت کے فلسفے پر روشنی ڈالی اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ کے تعزیتی پیغامات سوگوار خاندانوں تک پہنچائے۔
دریں اثنا، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے سری نگر میں جاری ایک بیان میں پارٹی کارکن سجاد گل کے والد عبدالحمید گل کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔بیان میں مرحوم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button