کشمیری تارکین وطن

یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں فرانس میں تقریب کا انعقاد

پیرس: یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں فرانس میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں فرانس میں مقیم پاکستانی اورکشمیری کمیونٹی سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تقریب میں بچوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے کے لئے ٹیبلوز پیش کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ بہادر کشمیر ی عوام خراج تحسین کے مستحق ہیں جو گزشتہ سات دہائیوں سے حق خودارادیت کے حصول کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کشمیریوں کی پرامن اورجمہوری جدوجہد کودبانے کے لئے طاقت کا وحشیانہ استعمال اورانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے اورکشمیریوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔لیکن اس کے باوجودکشمیری عوام قابض افواج کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیںاوردنیا سے علاقے میں استصواب رائے کا مطالبہ کررہے ہیں جس کا وعدہ ان سے اقوام متحدہ کی قراردادوں میں کیا گیا تھا۔مقررین نے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کا مقدمہ اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کونسل سمیت تمام عالمی فورمز پر لڑتا رہا ہے۔ انہوں نے عالمی رہنمائوں سے مطالبہ کیاکہ وہ کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کرانے کے لئے اپنا کردار اداکریں۔ مقررین میں پاکستان سے آئے ہوئے لاہور بار کے سابق صدر ذوالفقار بٹر، فرانس میں مقیم سردارظہور اقبال ، راجہ علی اصغر، طارق شریف بھٹی، نعیم چوہدری، صاحبزادہ عتیق الرحمن، ڈاکٹر حمزہ تاج، چوہدری گلزار لنگڑیال، ملک منیر احمد ،چوہدری ذوالفقارنگیال، طاہرہ سحرو اوردیگر شامل تھے۔ تقریب کا اہتمام سردارظہور اقبال، راجہ علی اصغر اورنعیم چوہدری نے کیا تھا اوراس میں فرانس میں پاکستانی سفارتخانے کے افسران نے بھی شرکت کی۔ آخر میں پاکستان اور کشمیر کے لئے دعا کی گئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button