مقبوضہ جموں و کشمیر
راجوری میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائی
جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے ضلع راجوری میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کردی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے کنٹرول لائن کے قریب کڑی سیکٹر کے علاقے برات گالہ میں تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ بھارتی فوجیوں نے علاقے میں فائرنگ بھی کی۔قابض حکام نے علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں اطلاع ملنے کا دعویٰ کرتے ہوئے مزید بھارتی فوجی علاقے میں بھیج دیے۔