مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں : سروس رائفل سے اچانک گولی چلنے سے ہیڈ کانسٹیبل زخمی

جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے شہر جموں میں بھارتی پولیس کا ایک ہیڈ کانسٹیبل اپنی سروس رائفل سے اچانک گولی چلنے سے شدیدزخمی ہو گیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں کے علاقے گلشن گرائونڈ میںیہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار اپنی سروس رائفل صاف کر رہا تھا۔ اسے فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال جموں منتقل کیا گیا ۔پولیس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایاہے کہ ہیڈ کانسٹیبل سنجیو کمارگلشن گرائونڈ، گاندھی نگر جموں میں ڈیوٹی کے دوران اپنی سروس رائفل سے حادثاتی طور پرگولی چلنے سے زخمی ہو گیاہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button