مقبوضہ جموں و کشمیر
بارہمولہ : محبوبہ مفتی کے قافلے میں شامل گاڑی کو حادثہ ، تین پولیس اہلکار زخمی
سری نگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو حادثہ پیش آنے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قافلے میں شامل ایک گاڑی ضلع بارہمولہ کے علاقے ہادی پورہ میں سڑک سے پھل گئی جس کے نتیجے میں محبوبہ مفتی کی سیکورٹی پر مامور تین پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل فردوس احمد ، کانسٹیبل محمد ایازاور کانسٹیبل نثار احمد زخمی ہو گئے ۔ زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔