مقبوضہ کشمیر:برفباری اور بارشوں میں کمی کے باعث زرعی شعبے کو سنگین خطرات لاحق
سرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں برفباری اور بارشوں میں کمی کے باعث پانی کے ذخائر اور زرعی شعبے کو سنگین خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس وادی کشمیر میں اس مرتبہ سردی کے موسم میں برفباری میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ جموں و کشمیر کے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد نے کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں یکم جنوری سے 6 جنوری کے درمیان بارش میں منفی 76.87 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ جموں ڈویڑن میں اس عرصے کے دوران 80.27 فیصد بارش کی کمی واقع ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ جنوری 2025 میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ تھا، 6 سے 7 ڈگری سیلسیس کے درمیان اتار چڑھاو¿ آ رہا تھاجبکہ درجہ حرارت میں ایک غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جسکی وجہ سے برف بھی جلد پگھل گئی۔
ماہر جغرافیہ ڈاکٹر پرویز احمد تیلی نے خبردار کیا کہ برف کی کمی ندیوں اور دریاﺅں میں پانی کی سطح کو کم کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ زراعت، خاص طور پر پانی کی ضرورت والی فصلوں پر شدید اثر ڈال سکتا ہے۔پرویز احمد نے خبردار کیا کہ خشک حالات پن بجلی کی پیداوار کو بھی متاثر کر سکتے ہیں۔