مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: کانگریس نے ”ریاستی درجے “ کی بحالی کیلئے 15روز مہم شروع کردی

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس نے علاقے کی ریاستی حیثیت کی بحالی کے مطالبے پر زور دینے کیلئے آج سے 15روز مہم کا آغاز کر دیا۔ انڈین نیشنل کانگریس مقبوضہ جموںکشمیر شاخ کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت کشمیریوں کے ساتھ اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ علاقے کی کانگریس شاخ کے صدر طارق حمید قرہ نے جموں میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”ہماری ریاست، ہمارا حق “کے عنوان سے مہم (آج) جمعرات سے ادھم پور سے شروع کی جائے گی۔
انہوں نے یاستی حیثیت کی بحالی میں تاخیر پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم نے بھارتی وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو ان کے وعدے یاد دلائے لیکن انہوں نے کوئی سنجیدہ توجہ نہیں دی ۔انہوںنے کہا کہ ریاستی درجے کی بحالی ایک سنجیدہ معاملہ ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا یہ مطالبہ فوری پورا کیا جائے ۔
کرہ نے مزیدکہا کہ ریاستی درجے کی بحالی میں تاخیر کے لئے بی جے پی قیادت ذمہ دار ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو پانی، بجلی، راشن جیسے مسائل کا بھی سامنا ہے اور وہ سمجھے ہیں کہ انتخابات کا انہیں کوئی فائندہ نہیں ہوا۔کرہ نے کہا کہ لوگوں کی مایوسی میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button