آزاد کشمیر

بھارتی فوج کشمیریوں کاقتل عام بند کرے، چوہدری انوار الحق

اسلام آباد:
آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ اگر بھارتی قابض افواج نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں کشمیریوں کا قتل عام بند نہ کیا تو پھر آزادکشمیر کے نوجوانوں کو خونی لکیر پار کرنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق چوہدری انوار الحق نے کھڑی شریف چیچیاں ہائوس میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ،ہمیں محافظ اور قابض فوج میں فرق کو سمجھنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست آزادکشمیر کا نظام تحریک آزادی کشمیر کے مرہون منت ہے ، وفاقی حکومت ہمیں ہرممکن سہولت مہیا کررہی ہے ۔کشمیریوں اور اہلیان پاکستان کا کلمہ طیبہ کا انمٹ رشتہ ہے جس میں دنیا کی کوئی طاقت دارڑ نہیں ڈال سکتی۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی اور اس کی قابض فوج نے مقبوضہ کشمیر میں جو قتل و غار ت اور ظلم و ستم کا بازار گرم کررکھا ہے اس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔گمنام قبریں،ایک لاکھ سے زائد شہدا، ہزاروں خواتین کی عصمت دری،جبری گمشدگیاں اس کا واضح ثبوت ہے۔انھوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے متاثرہ شہریوں کی بحالی کے لیے اقدامات اٹھائیں گے۔ مقبوضہ کشمیر کو بھارتی قبضہ سے آزاد کروانے کے لیے اخلاقی ،سفارتی،سیاسی حمایت سے بڑھ کر عملی اقدامات کرناہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی فوج ہماری محافظ ہے اور دنیا جانتی ہے کہ بھارتی فوج ایک دہشت گرد فوج ہے جس کے ہاتھ بے گناہ کشمیریوں کے خون اور کشمیری خواتین کی عصمت دری سے رنگے ہوئے ہیں۔وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے کہا کہ دنیا نے دیکھا کہ 5فروری کو مقبوضہ کشمیر کے عوام نے پاکستان سے اپنی محبت اور بھارت سے نفرت کا اظہار کیا۔ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں نے پاکستانی حکمرانوں،پاکستانی پرچم اور چیف آف آرمی سٹاف کے پوسٹر لگا کر اپنا مقدر پاکستان سے جوڑ دیا۔انہوں نے کہاکہ آزادی کی قدر و قیمت جاننی ہے تو خونی لکیر کے اس پار جھانک کر دیکھیں جہاں کسی کو مذہبی عبادات کی اجازت تک نہیں ہے،وہ لوگ اونچی آواز میں بات کرنے کو بھی ترس رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button