آزاد کشمیر

بھارت گزشتہ سات دہائیوں سے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے: صدر آزادکشمیر

اسلام آباد:آزادجموں وکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہاہے کہ بھارت نے مظلوم کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کر دی ہے اوروہ گزشتہ سات دہائیوں سے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن)آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل اورسابق سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ان حالات میںآزادی کے بیس کیمپ کی تمام سیاسی جماعتوں کو متفق و متحد ہو کر مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لئے جارحانہ اور موثر انداز میں اپنی آواز بلند کرنا ہو گی۔ دونوں رہنمائوں نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ چوہدری طارق فاروق نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے صدر آزادجموں وکشمیر کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے آزاد جموں وکشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button