مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر : انتظامیہ نے مزید تین کشمیری مسلمان ملازمین برطرف کر دیے

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دلی کے مسط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے مزید تین کشمیری مسلمان سرکاری ملازمین کو برطرف کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق برطرف کیے گئے افراد میں مقامی پولیس کانسٹیبل فردوس احمد بٹ، معلم محمد اشرف بٹ اور محکمہ جنگلات کے اردلی نثار احمد خان شامل ہیں ۔ برطرف شدہ ملازمین آزادی پسند سرگرمیوں کے جھوٹے الزامات کے تحت پہلے ہی مختلف جیلوں میں بند ہیں۔
یاد رہے کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت نے اگست 2019 میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد اب تک بیسیوں کشمیری سرکاری مسلمان ملازمین نوکریوں سے برطرف کر دیے ہیں جس کا مقصد انکی جگہ ہندو ملازمین تعینات کر کے علاقے میں ہندو تو ایجنڈ ے کو آگے بڑھانا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button