سیدعلی گیلانی کی شہادت پر تحریک استقلال یوتھ نگ کا احتجاجی مظاہرہ اورریلی
مظفرآباد02 ستمبر (کے ایم ایس )
بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں بابائے حریت سیدعلی گیلانی کی دوران حراست شہادت پر تحریک استقلال یوتھ ونگ کے زیر اہتمام مظفرآبادمیں مہاجر مانکپیاں کیمپ میں احتجاجی مظاہرہ کیا اورریلی نکالی گئی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریلی کے مقررین نے بھارتی قابض انتظامیہ کی طرف سے سیدعلی گیلانی کی اپنے قبضے میں لینے اور ان کے جنازے میں کشمیریوں کو شرکت کی اجازت نہ دینے کی شدید مذمت کی ۔ انہوںنے اس موقع پر شہید قائد کے مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیاگیا ۔ریلی کے شرکاء نے آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف فلک شگاف نعرے بھی بلند کئے۔ اس موقع پر تحریک استقلال یوتھ ونگ کے چیئرمین تنویر درانی کی قیادت میں ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ریلی میں صدر مہاجر کیمپ مانکپیاں سردار اقبال یاسین اعوان، چیئرمین یوتھ ونگ تنویر درانی،امیر مجلس شوری یونس میر، گلزرین آزاد،جلال الدین اعوان، مولانا لال دین درانی،غلام قادر درانی ،عبدالروف تانترے،نمبردار اسماعیل، غلام محمد واڑ، پرویز خان درانی،لیاقت رانا، طاہر بٹ، راشد میر، کبیر مغل،خورشید قریشی، کے علاوہ یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری ریاض اعوان، چیف آرگنائزر فیض اللہ درانی، سیکرٹری اطلاعات شاہد اعوان، میڈیا کنسلٹنٹ امتیاز اعوان اوردیگر نے شرکت کی۔