مقبوضہ جموں و کشمیر

مختار وازہ کا مقبوضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال پر اظہارتشویش

IMG-20220214-WA0043سرینگر 14 فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما مختار احمد وازہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال اورحریت پسند کشمیریوں کی مسلسل گرفتاری پر گہری تشویش کا اظہارکیاہے۔
مختار وازہ نے سرینگر میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جیلوں میں نظربند حریت رہنماو¿ں اورکارکنوں کی بگڑتی ہوئی صحت پر بھی تشویش ظاہر کی۔انہوں نے کہاکہ اس وقت کشمیر میں عوام کے ساتھ رابطہ تیز کرنے اور عوام کو دشمن کے پروپیگنڈے سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے بھارت اور پاکستان پر زوردیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراددوں کے مطابق حل کرانے کے لئے اقدامات کریں تاکہ بھارت اورپاکستان کے عوام کو غربت سے نکالاجائے اور دونوں ملکوں کے درمیاں موجود دشمنی کا خاتمہ ہوسکے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button