بھارت

بھارت : آندھرا پردیش میں ہندوانتہا پسندوں کاکتاب میلے پر حملہ

امراوتی: بھارتی شہرحیدرآبادمیں کتاب میلے پر حملے کے چند ہفتوں بعد ہندو انتہاپسندوں نے آندھرا پردیش کے علاقے تروپتی میں بھی کتابوں کی ایک نمائش کو نشانہ بنایا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہندوانتہاپسندوں نے وشالندرا بک اسٹال پر دھاوا بول دیا اورہندو مصنف شرما کی تصنیف کردہ کتاب” قرآن تجزیہ ”کی کاپیاں پھاڑ دیں اور جے شری رام کے نعرے لگاتے ہوئے انہیں نذرآتش کردیا۔ مذکورہ کتاب میں اسلامی اور ہندو اقدار کے درمیان مماثلتوں کو تلاش کیا گیا ہے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ انتہاپسندوں نے سٹال میں توڑ پھوڑ کرنے کی کوشش کی، بدتمیزی اور گالی گلوچ کی جس سے تقریب میں خلل پڑا۔نمائش میں شریک ایک شخص سکم ناگاراجو نے بتایاکہ میں نے بلند آوازیں سنی اور ایک گروپ کو ہندوتوا کے نعرے لگاتے ہوئے کتابوں کو پھاڑتے اور جلاتے دیکھا۔ہندو انتہاپسندوں نے اسٹال پر موجود دیگر کتابوں کو بھی نشانہ بنایا۔”تروپتی بک لورز یونائیٹڈ فورم” کے کنوینر واکا پرساد نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ادب مذہبی اور علاقائی تقسیم سے بالاتر ہو کر سوچ کی آزادی کی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے ذمہ داروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی گروہ کو یہ اختیار نہیں ہونا چاہیے کہ وہ حکم دے کہ دوسرے کیا پڑھ سکتے ہیں۔اسی طرح کا حملہ 29دسمبر 2024کو حیدرآباد کے کتاب میلے پر کیاگیا تھاجب ہندوتوا انتہا پسندوں نے وکشنم بک اسٹال کو نشانہ بنایا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button