بھارت

نئی دلی: ہندو تواغنڈوں نے مسلمان شخص کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا

نئی دلی28 ستمبر (کے ایم ایس)بھارتی دارلحکومت نئی دلی میں ہندو توا غنڈوں نے ذہنی طور پر معذور ایک مسلمان شخص کو مندر میں پرساد( لنگر) کھانے پر پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بہیمانہ واقعے کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں ایک نوجوان کو مدد کے لیے پکارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ محمداسراد نامی شخص کے والد عبدالواجد نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ اس نے منگل کی شام اپنے بیٹے کو گھر کے باہر پڑا ہوا پا یا ، اسکے بدن پر زخموںکے نشان تھے۔عبدالواجد نے بتایا کہ اسے بیٹے نے بتایا کہ ہندو نوجوانوںکے ایک گروپ نے اس پرمندر سے پرساد چوری کرنے کا الزام لگایا اور اسے ایک کھمبے سے باندھ کر لاٹھیوں سے مارا پیٹا۔

اسرار بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مجرموںکی تلاش شروع کر دی ہے۔ یہ واقعہ دہلی کے علاقے سندر نگری میں پیش آیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button