بھارت

نئی دہلی، امام سے بھاگوت کی ملاقات آر ایس ایس کے موقف سے انحراف نہیں: کمار

نئی دہلی 24 ستمبر(کے ایم ایس)
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سینئر رہنما اندریس کمار نے کہا ہے کہ آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کا مسجد کا دورہ اور آئمہ کی تنظیم کے سربراہ سے ملاقات تنظیم کی )مسلم مخالف(لائن سے انحراف نہیں ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اندریس کمار نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ راشتریہ سیوک سنگھ موقف میں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ یہ جوں کا توں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے اس ملاقات کو غلط سمجھاہے اور غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ راشٹریہ سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت وسطی دہلی کے کستوربا گاندھی مارگ میں واقع ایک مسجد میں گئے اور اس کے بعد شمالی دہلی کے آزاد پور میں مدرسہ تجوید القرآن کا بھی دورہ کیا۔ آرایس ایس کے ایک عہدیدارا نے کہا کہ موہن بھاگوت کا کسی مدرسے کا یہ پہلا دورہ تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button