مقبوضہ جموں و کشمیر

کولگام میں تین افراد لاپتہ ہوگئے

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع کولگام میں ایک خانہ بدوش خاندان کے تین افراد گزشتہ تین دن سے لاپتہ ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ افراد جن کی شناخت ریاض احمد، شوکت احمد اور مختار احمد کے ناموں سے ہوئی ہے، 13فروری کی شام کو قاضی گنڈ میں اپنے گھرسے نکل گئے اور کولگام کے علاقے اشموجی بھان میں اپنے ماموں کے گھر ایک شادی میں شرکت کے لیے گئے، تب سے یہ تینوں افراد لاپتہ ہیں۔تمام رشتہ داروں اور دوستوں سے رابطہ کرنے کے باوجود اہل خانہ ان کا پتہ لگانے سے قاصر ہیں۔ ایک پولیس افسر نے تصدیق کی کہ لاپتہ افراد کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے اور ان کو تلاش کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button