کل جماعتی حریت کانفرنس کا وفد شہید عبدالقیوم کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے انکے گھر گیا
سرینگر 20 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کا ایک وفد شہید عبداقیوم ڈار کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے ضلع پلوامہ کے علاقے لارو کاکپورہ میں انکے گھر گیا۔ بھارتی فوجیوں نے عبدالقیوم کو گزشتہ روز ایک تلاشی آپریشن کے دوران شہید کیا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وفد میں جمیل احمد میر، ڈاکٹر مصیب، اعجاز الحق، خان عمر اور سلفی اظہر شامل تھے۔ انہوںنے اس موقع پر عبدالقیوم کو شاندار خراج عقیدت کرتے ہوئے کہا کہ شہداءکی عظیم قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے اقوام متحدہ، یورپی یونین اور او آئی سی پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق،حق خود ارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت چاہیے کہ وہ ہٹ دھرمی کا راستہ ترک کر کے جموںوکشمیر کے بارے میں اقوام کی قراردادوں پر عملدرآمد کرے۔انہوں نے جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر تمام حریت رہنما ﺅں اور اور کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔