بھارت

بھارت :بی جے پی حکومت نے مسلمان جنگی ہیرو عبدالحمید کے نام سے منسوب اسکول کا نام تبدیل کردیا

نئی دہلی:بھارت میں بی جے پی کی زیر قیادت اتر پردیش حکومت نے مسلمانوں کی تاریخ کو مٹانے کی مہم جاری رکھتے ہوئے دھاموپور گائوں کے ایک سرکاری اسکول کا نام جو1965کی جنگ کے ہیرو عبدالحمیدکے نام سے منسوب تھا،تبدیل کرکے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے نام پر رکھ دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس اقدام سے عبدالحمید کے اہل خانہ اور حزب اختلاف کے رہنمائوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، جنہوں نے اس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے اسے مذکورہ فوجی کی توہین اور حکمران جماعت کی امتیازی پالیسیوں کی عکاسی قرار دیا ہے۔ عبدالحمید کے پوتے نے اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کا نام بھارت کے لیے ان کے دادا کی عظیم قربانی کے اعزاز میں رکھا گیا تھا۔انہوں نے کہاکہ حکام نے من مانی طور پر اسکول کا نام تبدیل کیا جو قومی ہیروکی توہین ہے۔کانگریس کے رہنما ، سماجی کارکن اور لوک سبھا کے رکن چندر شیکھر آزاد راون نے حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ جان بوجھ کر مسلمان ہیروز کو باہر کر رہے ہیں جنہوں نے آزادی کے لیے جدوجہد کی اور ملک کے لئے جنگیں لڑیں۔کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ یہ قابل مذمت ہے کہ غازی پور کے محکمہ تعلیم نے پرم ویر چکر جیتنے والے ویر عبدالحمید اسکول کا نام تبدیل کر دیا ہے۔ آج میں نے ویر عبدالحمید کے اہل خانہ سے فون پر بات کی۔ اس سے قبل سکول کے ہیڈ ماسٹر کی طرف سے بھی ایسی کوشش کی جا چکی ہے۔ حکومت سے گزارش ہے کہ کم از کم اس سکول کو عبدالحمید کی یادگار کے طور پر بچایا جائے جہاں انہوں نے 5ویں تک تعلیم حاصل کی تھی۔ اسکول کا نام بدل کر ویر عبدالحمید رکھا جائے اور محکمہ تعلیم بار بار ایسی کوششیں کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button