بھارت

بھارت :بھارتی فورسز نے مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں6 افرادہلاک کر دیے

killings army

رائے پور:بھارتی فورسز نے ریاست چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں دو الگ الگ واقعات میں چھ افراد کو گولیاں مارکر ہلاک کر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز نے چھتیس گڑھ میں ضلع بیجاپور کے علاقے گنگالور میں ایک کارروائی کے دوران چار افراد کو ہلاک کر دیا۔بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا کہ ہلاک کئے گئے افراد مائو نواز گوریلے تھے جو ایک جھڑپ میں مارے گئے۔ بیجاپور کے ایس پی جتیندر کمار یادو نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔
دریں اثناء بھارتی فورسز نے ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بالاگھاٹ میں بھی دو افراد کو ہلاک کر دیا۔ حکام نے دعویٰ کیاکہ مدھیہ پردیش کے ضلع بالاگھاٹ میں ایک پولیس مقابلے میں دو مائونواز گوریلے مارے گئے جن میں سے ایک پر 29لاکھ اور دوسرے پر14لاکھ روپے کے انعامات تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button