پاکستان

وزیر تعلیم پنجاب سے کشمیر سنٹر لاہور کے وفد کی ملاقات

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تقاریب کے انعقاد پر اظہار تشکر

لاہور 17فروری (کے ایم ایس)
کشمیر سنٹر لاہو جموں وکشمیر لبریشن سیل کے ایک وفد نے پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے لاہور میں ملاقات کی اور یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر صوبے بھر کے سکولوں میں تقریبات کے انعقاد پر انکا شکریہ ادا کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انچارج کشمیر سنٹر انعام الحسن کشمیری کی قیادت میں وفد نے محکمہ تعلیم کے اشتراک سے صوبے بھر میں میں یوم یکجہتی کشمیر کے پروگراموں کے انعقاد پروزیر تعلیم کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ سرکاری سطح پر کشمیر ڈے کے پروگراموں کے انعقاد سے کشمیریوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔وفد سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اجاگر کرنا وقت کا تقاضہ ہے۔ کشمیریوں کی سفارتی و سیاسی حمایت ہر سطح پر جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی واضح ہدایات پر تعلیمی اداروں میں کشمیر ڈے کی مناسبت سے سرگرمیوں کے ذریعے نئی نسل کو مسئلہ کشمیر سے آگاہ کر رہے ہیں۔ ملاقات میں تعلیمی اداروں میں تنازعہ کشمیر کے حوالے سے لیکچر سیریز کے آغاز پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے جموں کشمیر لبریشن سیل کے وفد کو کشمیر کاز کیلئے حکومت کے ہر ممکن تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button