پاکستان

جنوبی ایشیاء میں پا ئیدار امن کیلئے تنازعہ کشمیرکاحل ضروری ہے،دفترخارجہ

اسلام آباد:پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کے دہشتگردی کاشکار ہونے کے من گھڑت بیانیے سے پاکستان کی سرزمین پر دہشتگردی کو ہوا دینے میں اس کے ملوث ہونے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی سرپرستی میں بھارتی مظالم کو چھپایا نہیں جاسکتا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے آج اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان کو بھارتی قیادت کی جانب سے جموں و کشمیر کے بارے میں بڑھتے ہوئے بے بنیاد اور غیرضروری دعوئوں پر شدید حیرانی ہے۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پرامن حل سے ہی جنوبی ایشیا میں دیرپا امن قائم ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت ہی وہ ملک تھا جو 1948میں مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں لے کرگیا تھا اس لئے اسے ا قوام متحدہ اور اس کے ارکان پر اس حوالے سے منظور کردہ قراردادوں پر الزام لگانے کا کوئی حق نہیں۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے جموں و کشمیر کے بنیادی مسئلے سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کے حل کیلئے ہمیشہ تعمیری روابط اور بامقصد مذاکرات کی حمایت کی ہے۔تاہم بھارت کی ہٹ دھرمی پر مبنی سوچ اور اپنی اجارہ داری قائم کرنے کے اس کے عزائم کے باعث جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کا خواب اب تک پورا نہیں ہوسکا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button