جموں
جموں : وادی کشمیر کے رہائشی شخص کی لاش برآمد
جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں کے علاقے ناروال میں وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک ٹورسٹ کیب میں موجود لاش کی نشاندہی مقامی لوگوں نے کی اور پولیس کو اس بارے میں اطلاع دی۔پولیس موقع پر پہنچ کر لاش کو قانونی کارروائی کے لیے تحویل میں لے لیا۔قابض حکام نے متاثرہ شخص کی شناخت مدثر کے طور پر کی ہے جواپنی گاڑی کی مرمت کیلئے جموں آیاتھا۔