جموں

ڈوڈہ : سڑک کے حادثے میں 35افراد جاں بحق،20زخمی

IMG-20231115-WA0011-1030x579جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع ڈوڈہ کے علاقے اسار میں پیش آنے والے ایک سڑک حادثے میں کم از کم پینتیس (35)افراد جاں بحق اور 20کے قریب زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مقامی لوگوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ایک مسافر بس ڈوڈہ کے علاقے ترنگل اسارکے قریب اس وقت حادثے کا شکار ہوئی جب وہ کشتواڑ سے جموں جارہی تھی۔انہوں نے کہا کہ حادثے میں بس میں سوارتمام 55افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایک سرکاری عہدیدا نے بتایا کہ زخمیوں میں سے35افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور امدادی تنظیم” ابابیل ”کے رضاکار زخمیوں کو نکالنے کے لیے موقع پر پہنچ گئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button