جموں : ”مشن سٹیٹ ہڈ“ کے کارکنوں کا شراب کی فروخت کے خلاف مظاہرہ

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ”مشن سٹیٹ ہڈ ‘ کے کارکنوں نے شراب کی فروخت کے خلاف جموں میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور اس پر مکمل پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مشن سٹیٹ ہڈ کے صدر سنیل ڈمپل نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں شراب کی دکانوں کا مرکز بن چکا ہے اور اگر جلد ہی شراب کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے جموں، کٹرا اور دیگر مقامات میں شراب کی فروخت پر مکمل پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔
سنیل ڈمپل نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ اسمبلی کے جاری اجلاس میں منشیات فروشوں کو سخت سزا دینے کے لیے بل پاس کرے۔
مظاہرے میں مہندر کمار، دیو راج، وپن، مکیش، راکیش شرما، کالا کمار، ستونت سنگھ، رام کمار داس، اکبر خان، شفیع خان، نذیر احمد، محمد ناصر اور دیگر شریک تھے۔





