بھارت
بھارت :تلنگانہ میں سرنگ گرنے سے ایک کشمیری سمیت 8افراد پھنس گئے
حیدر آباد: بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک سرنگ گرنے سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع جموں سے تعلق رکھنے والے ایک مزدورسمیت 8افراد سرنگ میں پھنس گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تلنگانہ کے علاقے امرآباد میں زیر تعمیر سرنگ گرنے سے کم از کم آٹھ افراد کے پھنس جانے کا خدشہ ہے۔سرنگ کے اندر پھنسے ہوئے افراد میں ایک پروجیکٹ انجینئر، ایک سائٹ انجینئر اور 6دیگرافراد شامل ہیں۔ پھنسے ہوئے افراد کا تعلق جھارکھنڈ، اتر پردیش،پنجاب اور مقبوضہ جموں و کشمیر سے ہے۔جموں سے تعلق رکھنے والے مزدور کی شناخت35سالہ سنی سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔