بھارت

بھارت: اونچی ذات کے ہندوئوں نے دلت لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کرکے اس کو آگ لگا دی

لکھنو 12ستمبر(کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتر پردیش میں نام نہاد اونچی ذات کے ہندو ئوںنے ایک دلت لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کی اورپھر اسے آگ لگا دی۔
16سالہ لڑکی ایک ہسپتال میں زیر علاج ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ دنیش کمار پریبھو نے بتایاکہ واقعے کے سلسلے میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان نے پہلے لڑکی کے ساتھ زیادتی کی اور پھر اس کو قتل کرنے کے لئے ڈیزل چھڑک کر آگ لگا ئی۔پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ7ستمبرکو ضلع کے علاقے مادھو ٹانڈہ میں پیش آیا۔ تاہم یہ اس وقت سامنے آیا جب ایک ویڈیو جس میں متاثرہ لڑکی اپنی کہانی بیان کر رہی ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔جھلسنے والی لڑکی کو 7ستمبر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔پولیس افسر نے بتایا کہ لڑکی کے اہل خانہ کی شکایت پر دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button